اشتہار

کامران اکمل لائیو شو میں آبدیدہ ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں والدین کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

پی ایس ایل 8 کے لیے اے آر وائی نیوز کے خصوصی پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں کامران اکمل اور یونس خان پروگرام کا حصہ رہے اور آخری روز کامران اکمل نے ٹریبیوٹ پیش کیے جانے پر اے آر وائی نیوز کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ’کیریئر میں والد اور والدہ نے بہت سپورٹ کیا۔‘

- Advertisement -

کامران اکمل نے کہا کہ ’جن کی بدولت میری کرکٹ اسٹارٹ ہوئی ان میں نیشنل بینک، عطا الرحمان کے بھائی عامر ملک نے بہت ساتھ دیا، شروعات میں اچھے لوگ ملے جس کی وجہ سے اللہ نے بہت عزت دی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’والد صاحب مجھے ساتھ لے کر جاتے تھے اس موقع پر بھائی خلاف ہوتے تھے کہ اس کو فری ہینڈ دیا ہوا ہے کام نہیں کروا رہے لیکن انہیں یہ نہیں پتا تھا کہ میں اس وقت کرایے کے لیے ان کا ہی لوہا بیچ رہا ہوتا تھا۔‘

کامران اکمل نے مزید کہا کہ ’یہ فخر کی بات ہے کہ ہم تینوں بھائی پاکستان کے لیے کھیلے ہیں۔

واضح رہے کہ کامران اکمل نے گزشتہ ماہ تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا وہ پی ایس ایل کی 74 اننگز میں 1972 رنز بنائے ہیں اور وہ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹر نے 53 ٹیسٹ، 157 ون ڈے اور 58 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں ملکی نمائندگی کی اور آخری میچ 2017 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں