تازہ ترین

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی آصف زرداری سے ملاقات

اسلام آباد: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی اسلام آباد میں آصف علی زرداری سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر سندھ اور سابق صدر زرداری کی ملاقات میں سیاسی صورت حال، صوبے میں امن و امان، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں ایم کیو ایم پیپلزپارٹی معاہدے پر بھی بات چیت کی گئی، کامران ٹیسوری نے ایم کیو ایم کے حلقہ بندیاں درست نہ کرنے پر تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔

زرداری اور کامران ٹیسوری کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، صوبہ کو درپیش مسائل اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شہر قائد کے ترقیاتی منصوبوں اور انفرا سٹرکچر کی تعمیر نو پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی مشاورت سے تمام مسائل کو حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Comments