ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

’آرمی چیف نے صرف اتنا کہا معیشت درست کریں گے تو ڈالر نیچے آگیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 20 روپے ڈالر نیچے آگیا اور مزید نیچے آئے گا، آرمی چیف نے صرف اتنا کہا معیشت درست کریں گے تو ڈالر نیچے آگیا۔

پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ معیشت کی بحالی کے لیے فوج اچھا کام کررہی ہے، ملک میں کوئی بھی مسئلہ ہو فوج کی طرف ہی دیکھا جاتا ہے، معیشت کی بحالی کا بیڑا اٹھانے پر آرمی چیف کو کریڈٹ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس سب کچھ موجود ہے بس مینجمنٹ نہیں اورکرپشن کی طرف چلے گئے، ہمارے پاس سب کچھ ہے لیکن ہم اپنا مذاق خود اڑا رہے ہیں، دنیا میں ایک دوسرے کو دھوکا دیا جاتا ہے لیکن ہم خود کو دھوکا دیتے ہیں۔

- Advertisement -

گورنر سندھ نے کہا کہ غریب تو تباہ ہوگیا ہے اس وقت تو مڈل کلاس طبقہ بھی پریشان ہے، موجودہ حالات کے ہم سب ذمہ دار ہیں، جو بھی گزشتہ تیس سالوں میں حکومت میں رہے سب ذمہ دار ہیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کا لیڈر اپنے منشورکے مطابق بات کرتا ہے، عوام نواز شریف کولانا چاہتی ہے، مجھے لگتا ہے وہ وزیراعظم بنیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کوتو کم سزا ہوئی ہے دگنی سزا ہونی چاہیے تھی، پی ٹی آئی کےاتحادی تھےحکومت میں تو نہیں تھے ہم سے غلطی ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں