اشتہار

ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر کامران ٹیسوری اسپتال منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کامران ٹیسوری کو سینے میں تکلیف کی شکایت پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کے قریبی سمجھے جانے والے ڈپٹی کنونیر کامران ٹیسوری کو اچانک سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کامران ٹیسوری اپنی رہائش گاہ پر موجود تھے کہ انہیں دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد اہل خانہ انہیں قریبی نجی اسپتال لے گئے، اسپتال انتظامیہ نے تمام ضروری ٹیسٹ کر لیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز رپورٹ کی روشنی میں آئندہ کا فیصلہ کریں گے تاہم اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ فنکشنل کے سابق رہنماء نے گزشتہ برس ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اختیار کی تھی، متحدہ کی جانب سے کامران ٹیسوری کو حلقہ پی ایس 114 کے ضمنی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دیا گیا تھا۔

- Advertisement -

پڑھیں: پی ایس114: اچانک سات ہزارووٹ کیسے آئے؟ بےنقاب کرینگے، کامران ٹیسوری

مختصر عرصے میں کامران ٹیسوری نے ایم کیو ایم میں ڈپٹی کنونیر کا عہدہ حاصل کیا۔

حالیہ دنوں اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے پارٹی آئین میں تبدیلی کرتے ہوئے تمام اختیارات اپنے آپ تک محدود کرلیے، چونکہ کامران ٹیسوری ڈاکٹر فاروق ستار کے قریبی تصور کیے جاتے ہیں اس لیے یہ باتیں بھی سامنے آئیں تھیں کہ آئندہ آنے والے وقتوں میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنونیر پارٹی کے بہت طاقت ور شخصیت کے طور پر سامنے آئیں گے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں