پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

کنڈا مافیا پیپلز پارٹی کی سرپرستی میں کام کر رہا ہے، حافظ نعیم الرحمان کا الزام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے الزام لگایا ہے کہ کنڈا مافیا پیپلز پارٹی کی سرپرستی میں کام کر رہا ہے، نگراں وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ اور آئی جی سے مطالبہ ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے لیے شرمناک واقعہ ہے، محمد حبیب مقامی لوگوں کی کنڈے کی شکایت پر گئے تھے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کنڈا مافیا پیپلز پارٹی کی سرپرستی پر کام کررہی ہے، وزیر داخلہ،وزیر اعلیٰ اور آئی جی سے مطالبہ ہے کہ فوری نوٹس لیں۔

انھوں نے کہا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرائیں گے،ایف آئی آردرج نہ کی گئی توجماعت اسلامی احتجاج کرے گی، نگراں حکومت کا امتحان ہے کہ وہ قبضہ مافیا سے جان چھڑائیں۔

دوسری جانب ترجمان جماعت اسلامی نے اپنے بیان میں کہا کہ کونسلرمحمد حبیب کو کنڈا مافیا سے تعلق رکھنے والےشر پسندعناصر نےگولی ماری، سرجانی ٹاوٴن یوسی 5کےکونسلر،یوسی 7کےچیئرمین علاقہ مکینوں کی میٹنگ میں شریک تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ رہائشی کنڈامافیاسےتنگ آئےہوئےتھے اس لیے میٹنگ بلائی گئی، رہائشی چاہتےتھے کہ علاقےمیں پی ایم ٹی لگےاورلیگل کنکشن ہوں، کنڈامافیا سسٹم چلانےوالے6 لڑکے3موٹر سائیکلوں پرآئےاور فائرنگ کی ، فائرنگ سےیوسی 5کےکونسلرمحمدحبیب شہید ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں