نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف کیچ تھامنے کے جھوٹے دعوے پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انگلینڈ کے خلاف میچ میں کے پانچویں اوور میں جب انگلش ٹیم کا اسکور 0/45 تھا تو بٹلر نے مچل سینٹنر کی گیند پر باؤنڈری لگانے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہے اور گیند ہوا میں اچھل گئی تو کین ولیمسن نے ڈائیو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کیچ تھام لیا ہے۔
بلے باز بٹلر نے واپس جانا شروع کر دیا لیکن امپائرز نے کیچ کی تصدیق کے لیے تھرڈ امپائر سے رجوع کیا تو ری پلے میں کین ولیمسن کا دعویٰ جھوٹا نکلا۔
ری پلے سے پتہ چلا کہ گیند ولیمسن کے ہاتھوں سے نکل کر زمین سے ٹکرائی اور پھر فیلڈر نے دعویٰ کیا کہ اس نے کیچ تھام لیا ہے۔
سینئر پلیئر کی جانب سے اسپورٹس مین اسپرٹ کے برخلاف اقدام پر شائقین اور کرکٹ حلقوں نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے چیٹنگ قرار دیا ہے۔