جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

کین ولیمسن نے تاریخ رقم کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے 32 ویں ٹیسٹ سنچری بنا لی وہ سب سے کم اننگز میں اس سنگ میل تک پہنچنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ہیملٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے کپتان نے تاریخ رقم کر دی۔ کین ولیمسن نے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگ میں سنچری بنائی اور 133 رنز بنا کر ناقابل شکست پویلین لوٹے۔

کین ولیمسن کی یہ 32 ویں ٹیسٹ سنچری تھی جس کے لیے انہوں نے 172 اننگز کھیلیں یوں وہ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کم اننگ کھیل کر یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب رہے اور انہوں نے آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by TVNZ+ (@tvnz.official)

- Advertisement -

واضح رہے کہ ہیملٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا ہے۔  ولیمسن کی اننگ نے نیوزی لینڈ کو 92 سال بعد جنوبی افریقہ کیخلاف کامیابی دلا دی۔ نیوزی لینڈ نے اس سے قبل 1932 میں پہلی بار جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں ہرایا تھا۔

کیوی کپتان سے اسی سیریز کے ہیملٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں 137 رنز کی شاندار اننگز کھیل کرٹیم کو کامیابی دلائی تھی۔ وہ سیریز میں 403 رنز بنانے کے ساتھ ٹاپ بلے باز رہے ہیں جب کہ اپنی شاندار فارم کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے آخری سات ٹیسٹ میچوں میں اتنی ہی سنچریاں بنائی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں