جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

کپتان نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا کو خراج عقیدت

اشتہار

حیرت انگیز

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن نے سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق کپتان نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کین ولیم سن نے سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والے نمازیوں کو خراج تحسین پیش کیا، ولیم سن نے نمازیوں کو قومی نشان کے ذریعے اجاگر کردیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ ہم وطنوں کی طرح سمجھنے سے قاصر ہوں کہ ہمارے ساتھ کیا ہوا ہے، ہمارے ملک میں محبت کی ضرورت آج سے زیادہ پہلے کبھی نہ تھی، متاثرین کے لیے بھی میرا پیغام محبت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم کمیونٹی اور نیوزی لینڈ میں ہر دکھی شخص کے لیے بھی میرا پیغام محبت ہے، آؤ ہم سب ایک ہوجائیں۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے شہری شہیدوں کی یاد میں پھول رکھ رہے ہیں، پیغامات لکھ رہے ہیں، شہیدوں کی یاد میں موم بتیاں اور دیے جلا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں آسٹریلوی شہری کی دو مساجد میں اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 50 شہری شہید ہوگئے تھے جن میں 9 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

گزشتہ روز ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا اور جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسینڈا آرڈرن نے بھی شلوار قمیص اور دوپٹہ پہن کر سانحہ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں