ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’اگر الیکشن جیت گئی تو۔۔۔‘، کنگنا رناوت نے اہم اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: ہندو انتہا پسند سوچ کی حامی بالی وڈ اسٹار کنگنا رناوت نے لوک سبھا الیکشن میں کامیاب ہونے کی صورت میں اہم اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ٹکٹ پر منڈی سے لوک سبھا الیکشن 2024 میں حصہ لے رہی ہیں۔

کنگنا رناوت نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ اگر میں الیکشن میں کامیاب ہو جاتی ہوں تو فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ دوں گی کیونکہ میں پوری طرح صرف ایک ہی چیز پر اپنی توجہ مرکوز رکھنا چاہتی ہوں۔

- Advertisement -

انٹرویو میں کنگنا رناوت نے کہا کہ میں ایک وقت میں صرف ایک کام کرنا پسند کروں گی لیکن اداکاری کے علاوہ فلموں کی پروڈکشن میں مصروف رہوں گی۔

کنگنا رناوت نے اعتراف کیا کہ فلمی دنیا جھوٹ پر مبنی ہے اور یہاں ہر چیز جعلی ہے، فلمساز بہت ہی مختلف ماحول بناتے ہیں اور یہ صرف ایک چمکیلی دنیا ہے۔

بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ یہاں جعلی سیٹ اور جعلی بلبلہ ہے جو سامعین تک پہنچنا ہے خواہ وہ خوشی ہو یا غم کی صورت میں ہو، یہ ایک حقیقت ہے اور مجھے عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بہت ساری توقعات ہیں، میں عوامی خدمت میں نئی ہوں لہٰذا مجھے بہت کچھ سیکھنے اور کرنے کی ضرورت ہے، مجھے کام سیکھنا ہے کیونکہ بہت داؤ پر لگا ہوا ہے۔

اداکارہ نے اپنے بارے میں بتایا کہ میں جذباتی انسان ہوں، فلموں میں جب میں نے لکھنا شروع کیا تو ایک وقت پر بور ہوگئی اور پھر میں نے فلموں کی ڈائریکشن اور پروڈکشن شروع کی۔

کنگنا رناوت نے کہا کہ میرا ذہن ایسا ہے کہ میں شوق سے مصروف رہنا پسند کرتی ہوں لہٰذا اگر سیاست میں خود کو مصروف پایا تو ہو سکتا ہے میں مکمل طور پر اس طرف منتقل ہو جاؤں گی۔

لوک سبھا الیکشن سے ہٹ کر بات کریں تو کنگنا رناوت اپنی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ایمرجنسی‘ میں نظر آئیں گی جس کی ریلیز وہ متعدد بار ملتوکی کر چکی ہیں۔ ’ایمرجنسی‘ میں بالی وڈ اداکارہ کو سابق بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے روپ میں دیکھا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں