تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کنگنا رناوت کو اپنا ٹوئٹر ہینڈل جلد بحال ہونے کی امید

ممبئی: ہمیشہ کسی نہ کسی تنازع کے باعث خبروں میں رہنے والی بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک سے امید باندھ لی۔

ٹوئٹر نے گزشتہ سال سے کنگنا رناوت کا اکاؤنٹ قوانین کی خلاف ورزی اور نفرت انگیز ٹوئٹس کرنے کے باعث معطل کر رکھا ہے۔

ٹیسلا کے مالک اور معروف سائنس دان ایلون مسک نے حال ہی میں ٹوئٹر کو مکمل طور پر خرید لیا ہے جس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں تبدیلیاں متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوت نے 600 روپے کی ساڑھی پہننے کی وجہ بتا دی

ادھر کنگنا رناوت نے بھی اپنا ٹوئٹر ہینڈل بحال ہونے کی امید باندھ لی ہے۔

انہوں نے اپنے آفیشل انسٹا گرام ہینڈل پر اسٹوری میں دو ٹوئٹس شیئر کیں جن میں ایلون مسک سے اداکارہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -