منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کنگنا رناوت نے ہالی وڈ میں ڈیبیو سے متعلق خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کسی تعارف کی متحاج نہیں ہیں۔ وہ اکثر کسی نہ کسی حوالے سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

کنگنا رناوت نے ہالی وڈ میں ڈیبیو کرنے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ ”دی کپل شرما شو“ میں اپنی فلم ”دھاکڑ“ کی تشہیر کے لیے نظر آئیں۔

مزید پڑھیں: کنگنا نے اب تک شادی نہ ہونے کی اصل وجہ بتا دی

اس دوران شو کے میزبان کپل شرما نے ان سے سوال پوچھا کہ کیا آپ ہالی وڈ میں قدم رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں؟ اداکارہ نے جواب میں ہالی وڈ میں کام کرنے کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار نہیں کیا۔

کنگنا رناوت نے کہا کہ ہمارے یہاں (بالی وڈ) میں ٹیلنٹڈ لوگ موجود ہیں، ہمیں کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہے، دنیا ایک جگہ سمٹ گئی ہے، یہاں بھی بین الاقوامی معیار کی فلمیں بن رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: بالی وڈ میں کوئی اس لائق نہیں جسے گھر بلا کر کھانا کھلاؤں، کنگنا رناوت

اداکارہ کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم ”دھاکڑ“سنیما گھروں کی زینت بنی ہے۔ فلم میں اداکار ارجن رامپال بھی نطر آئیں گے۔ فلم کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے جب کہ فلم گزشتہ روز 20 مئی کو ریلیز کی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں