تازہ ترین

پنجاب، کے پی انتخابات کے التوا کیخلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبر پختونخواہ صوبوں میں انتخابات کی تاریخ...

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 سینیٹ میں پیش

اسلام آباد : سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل2023...

بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا قانون کالعدم قرار

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کا مقدمہ...

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

کنگنا کی نظر میں‌ کوڑے کا ڈھیر کون؟

بالی ووڈ میں اپنے متنازعہ بیانات سے مشہور اداکارہ کنگنا رناوت نے دپیکا کی حال ہی میں ریلیز فلم گہرائیاں کو ’’کوڑے کا ڈھیر‘‘ قرار دے دیا۔

ایسا پہلی بار نہیں کہ کنگنا رناوت نے ایسا بیان دیا ہو جو جلتی پر تیلی کا کام دکھائے ان کے متنازع بیانات آئے دن میڈیا کی زینت بنتے رہتے ہیں،جس کی وجہ سے اکثر لوگ اداکارہ سے ناراض تو کچھ کنگنا کو صاف گو بھی کہتے ہیں۔

بہرحال حال ہی بھارت کی نمبر ون اداکارہ دپیکا پاڈوکون کی ریلیز ہونے فلم گہرائیاں پر تنقید کے تیر برسائے ہیں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اس فلم کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘‘برائے مہربانی نئے دور یا شہری فلموں کے نام پر کوڑے کا ڈھیر نہ بیچیں، بری فلمیں بری ہی ہوتی ہیں، جسم کی نمائش یا فحش نگاری (پورنوگرافی) اسے بچا نہیں سکتیں۔ یہ ایک بنیادی حقیقت ہے اور اس میں کوئی ‘‘گہرائیاں’’ والی بات نہیں ہے۔

حال ہی دپیکا پاڈوکون کی فلم گہرائیاں او ٹی ٹی پلیٹ فارم امیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوئی ہے، فلم حد سے زیادہ بولڈ اور فحش مناظر کی وجہ سے ریلیز سے قبل ہی تنقید کی زد میں آگئی تھی۔

تاہم فلم میکرز نے مذکورہ فلم کو ماڈرن زمانے کی فلم قرار دیا تھا لیکن فلم نمائش کے لیے پیش ہونے کے بعد بھی تجزیہ نگاروں اور شائقین کو زیادہ متاثر نہیں کرسکی ہے۔

کرن جوہر کی پروڈکشن فلم گہرائیاں میں اداکارہ دپیکا پاڈوکون، انانیا پانڈے، سدھانت چترویدی اور دھیریاکاروا نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں جب کہ لیجنڈ اداکار نصیرالدین شاہ بھی اس فلم میں اہم کردار ادا کرتے نظر آئے ہیں۔ فلم کی ہدایات شکن بترا نے دی ہیں۔

Comments