جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

ایک اور بھارتی اداکار کی خودکشی سے موت

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کی مقامی شوبز انڈسٹری کے اداکار سشیل گودا نے خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشیل نے ریاست کرناٹکا کے علاقے مندیا میں اپنے گھر پر خودکشی کی جس کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی البتہ اہل خانہ نے موت کی تصدیق کردی ہے۔

سشیل بھارت کی مقامی انڈسٹری کاننادا کے لیے کام کرتے تھے، اُن کی موت پر ساتھی اداکاروں نے افسوس کا اظہار کیا اور اداکار کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

- Advertisement -

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سشیل نے کاننادا انڈسٹری کی شہرہ آفاق سیریل انتھاپور میں زبردست اداکاری کر کے شہرت کی بلندیوں کو چوہا بعد ازاں انہیں فلموں میں کام کرنے کا موقع بھی ملا۔ اُن کی فلم سلاگا بھی مشہور ہوئی جس کے بعد سشیل نے ترقی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔

مزید پڑھیں: ایک اور نوجوان بھارتی اسٹار کی خودکشی

اداکار امیتا رانگناتھ جو سشیل کے ساتھ ایک ڈرامے میں کام کرچکے ہیں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر افسوسناک خبر سناتے ہوئے لکھا کہ ’جب میں صبح سو کر اٹھا تو سشیل کی خودکشی کی خبر سُن کر حیران رہ گیا‘۔

فلم سلاگا کے ڈائریکٹر انتھا پورا نے بھی خودکشی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ہم ایک باصلاحیت اداکار سے محروم ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار سشانت سنگھ نے بھی خودکشی کی ہے، اُن کے دوستوں کا کہنا ہے کہ اداکار کام نہ ملنے کی وجہ سے شدید ڈپریشن کا شکار تھے۔

سُشانت سنگھ راجپوت نے 2013 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے ایک درجن فلموں میں ہی کام کیا تھا، انہیں 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم پی کے سے شہرت ملی جس کے بعد انہوں نے مہندرا سنگھ دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عشق میں ناکامی پر خودکشی کرنے والے نامور پاکستانی اداکار

یاد رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے یہ سال بہت بھاری ثابت ہوا ہے، گزشتہ دنوں نامور بالی ووڈ اسٹار عرفان خان، رشی کپور کینسر جبکہ میوزک کمپوزر ساجد خان کرونا سے انتقال کرگئے تھے۔

علاوہ ازیں سلمان خان کے ساتھ ریڈی فلم میں کام کرنے والے مزاحیہ اداکار موہیت بگہیل 27 برس کی عمر میں چل بسے، وہ موذی مرض میں مبتلا تھے، اس سے قبل 13 مئی کو  بالی ووڈ کی مشہور فلم پی کے میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے ساتھ کام کرنے والے اداکار کینسر کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 39 سالہ اداکار چرن جیوی سرجا کو 7 جون کو دل میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال لایا گیا، وہ  دوران علاج جانبر نہ ہوسکے تھے۔ چرن جیوی سرجا کی موت کی تصدیق تلنگا فلموں میں کام کرنے والے اداکار اور اہل خانہ نے کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں