تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

عین شادی کے وقت دولہا فرار! پھر کیا ہوا؟

نئی دہلی: بھارت میں عین شادی کے وقت دلہا لاپتہ ہوا تو ایسا حیران کن واقعہ پیش آیا جسے سُن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عین شادی کے وقت دولہے کی گمشدگی کا واقعہ بھارتی شہر کانپور میں پیش آیا، جہاں شادی کی تقریب جاری تھی کہ دولہا اچانک لاپتہ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شادی کے دوران دولہا اور دولہن نے ایک دوسرے کو مالا (ہار) پہنانے کی رسم مکمل کی تھی جس کے بعد دولہا غائب ہوگیا۔

دولہا کی گمشدگی پر لڑکی والوں کو دولہا کے اغوا ہونے کا شبہ ہوا تاہم تلاش کے بعد معلوم پڑا کہ دولہا اغوا نہیں ہوا بلکہ وہ شادی سے فرار ہوگیا ہے جس کی وجوہات صرف دولہا کو ہی معلوم ہیں۔

دولہے کے فرار کا سن پر لڑکی والوں پر جیسے قیامت ٹوٹ پڑی اور دولہن بھی بدحال ہوگئی، واقعے کا علم ہونے پر مہمانوں میں شریک ایک مہمان نے لڑکی والوں کو مشورہ دیا کہ باراتیوں میں شریک کوئی مناسب لڑکا دیکھ کر شادی کردی جائے۔

مشورے پر عمل کرتے ہوئے لڑکی والوں نے ایک مناسب لڑکا تلاش کیا، جس کے بعد دونوں خاندانوں نے آپسی صلح مشورے سے لڑکی لڑکا کی شادی کردی۔

بعدازاں لڑکی والوں نے فرار دولہا اور اس کے اہل خانہ کے خلاف پولیس اسٹیشن میں دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرایا، دوسری جانب لڑکے کے والد نے اپنے بیٹے کی گمشدگی کے خلاف بھی تھانے میں درخواست جمع کروا دی۔

Comments

- Advertisement -