تازہ ترین

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 9 مئی کے...

سوشل میڈیا اسٹار کنول آفتاب ہیکرز کے نشانے پر آگئیں

لاہور: پاکستان کی  معروف ٹک ٹاک اسٹار اور میزبان کنول آفتاب کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔

کنول آفتاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کر کے مداحوں کو فیس بک اکاؤنٹ ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک اسٹارز کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر رشتہ ازدواج میں منسلک

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’میرا فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے، اگر آپ کو آئی ڈی سے کسی بھی قسم کا کوئی پیغام موصول ہو تو براہ کرم اُسے رپوٹ کریں‘۔

واضح رہے کہ چند روز قبل معروف ٹک ٹاک اسٹارز کنول آفتاب اور ذوالقرنین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ دونوں نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو نئے رشتے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Kanwal Aftab (@kanwal.135)

نکاح کی تقریب لاہور کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی تھی جس میں دونوں کے قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

اس اعلان کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کنول آفتاب ٹاپ ٹرینڈ بنا اور صارفین نے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اس جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

Comments