تازہ ترین

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

’یہ مجھے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کرنا چاہتے ہیں‘

لاہور: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف...

صدرِ مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے یوم پاکستان...

آئین سب پر مقدم، کوئی اس سے بالاتر نہیں ہے، وزیراعظم

تھرپارکر: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ...

’بڑے بجٹ کی بالی ووڈ فلموں کی ناکامی صرف ہماری غلطی ہے‘

بھارت کے مزاحیہ اداکار اور ٹی وی شو میزبان کپل شرما نے تسلسل سے بڑے بجٹ کی بالی ووڈ فلموں کی ناکامی کی وجہ بتا دی ہے۔

ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق کپل شرما نے اپنی آنے والی فلم ’’زویگاٹو‘‘ کی تشہیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں باکس آفس پر حالیہ بڑے بجٹ کی فلموں کی ناکامی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اس بارے میں اکشے کمار کے ماضی کے بیانات سے اتفاق کرتے ہیں کہ بالی ووڈ فلموں کی ناکامیوں کی وجہ صرف ہماری غلطی ہے۔ اس کی ذمے داری ہم کسی اور پر نہیں ڈال سکتے اور لوگوں کو پردے کے پیچھے چھپی اس کی وجہ تلاش کرنی چاہیے۔

فلم اور ٹی وی اداکار نے مزید کہا کہ اس تمام صورتحال کے باوجود شاہ رخ خان کی ’’پٹھان‘‘ کو زبردست رسپانس ملا جب کہ جنوبی بھارت کی فلم کنتارا نے بھی چند پروموشنز کے باوجود کھڑکی توڑ رش لیا ہے۔

کپل شرما نے 17 مارچ کو ریلیز ہونے والی اپنی آنے والی فلم زویگاٹو کے بارے میں کہا کہ اگرچہ ان کے پرستار انہیں ایک مزاحیہ اداکار کے طور پر دیکھنے کے عادی ہیں لیکن اس بار وہ انہیں فوڈ ڈیلیوری رائڈر کے ایک سنجیدہ کردار میں دیکھیں گے جو فیکٹری فلور مینیجر کی ملازمت سے محروم ہونے کے بعد اپنے خاندان کا پیٹ بھرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھاری بجٹ سے بننے والے بالی ووڈ فلموں جن میں عامر خان اور کرینہ کپور کی فلم لال سنگھ چڈھا، اکشے کمار کی فلم بچن پانڈے، سیف علی خان اور ریتھیک روشن کی فلم وکرم ودھا سمیت رنبیر کپور ودگر اداکاروں کی فلموں کو عوام میں پذیرائی نہ مل سکی اور وہ باکس آفس پر بری طرح ناکام رہیں۔

Comments