پیر, اپریل 21, 2025
اشتہار

کراچی : سرجانی یوسف گوٹھ سے 12 سالہ بچی لاپتہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سرجانی یوسف گوٹھ سے 12 سالہ بچی لاپتہ ہوگئی تاہم سرجانی پولیس کی مبینہ غفلت کے باعث تاحال بچی کے لاپتہ کا مقدمہ درج نہ کیا جاسکا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی یوسف گوٹھ سے 12 سالہ بچی لاپتہ ہو گئی، والدین کی جانب سے بار بار چکر لگانے کے باوجود پولیس نے نہ مقدمہ درج کیا نہ کرائم سین کا دورہ کیا۔

والدین نے مؤقف اختیار کیا 3 بار تھانے کے چکرلگائے مگر مقدمہ درج نہیں کیا گیا، 12 سال کی بیٹی عمیمہ کل دوپہر سے لاپتہ ہے۔ بچی کا تھوڑا سا دماغی توازن ٹھیک نہیں ، کل چیز لینے گئی تھی۔

والد کا کہنا تھا کہ پولیس نےابھی تک جائےوقوعہ کا معائنہ تک نہیں کیا اور الزام عائد کیا ایس ایچ او کہتا ہے اتوار کو میرے بچوں کا دن ہوتا ہے، رات ڈیڑھ بجے ایس ایچ او نے فون کر کے کہا اب فری ہو گیا ہوں آجاؤ، تھانے گیا اسکے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا۔

والدہ نے رو رو کر دہائی دی کہ مجھے میری بچی چاہیے اور کچھ نہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں