کراچی : سی ٹی ڈی نے مچھرکالونی میں چھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے لاک توڑ کر ایران فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے شہر قائد کے علاقے مچھر کالونی میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ایران فرار ہونے والے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم گوادر میں لاک اپ توڑ کر اہلکار کو زخمی کرکے 3ایس ایم جی سمیت فرار ہوا تھا۔
ترجمان انسداد دہشت گردی فورس کا کہنا تھا کہ ملزم تین ساتھیوں کو لے کر فرار ہوا تھا جسے ساتھیوں سمیت گوادر پولیس گرفتار کرکے 3 کلو چرس برآمد کی تھی۔
دوسری جانب پولیس نے کورنگی ضیا کالونی سےایک ماہ قبل 14 سالہ دوشیزہ ہما کے مبینہ طور پر اغوا ہونے کا مقدمہ کورنگی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔
لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن تفیشی ٹیم بچی کو بازیاب کرانے میں ناکام رہی ہے۔
مزید پڑھیں : رینجرز، پولیس کی مشترکہ کارروائی، ٹارگٹ کلر شریف کالیا گرفتار
نیو کراچی : سنگین وارداتوں میں ملوث 5 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار
پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان کی جانب سے اغواء کے مقدمے میں عبدالجبار نامی شخص کو نامزد کیا گیا ہے۔
لڑک کی والدہ نے بتایا کہ بیٹی آٹھویں جماعت کی طالبہ ہے، میں ملازمت سے گھر آئی تو بیٹی گھر پر نہیں تھی۔