جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

کراچی : فیکٹری میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 2 غیر ملکی شہری زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سائٹ ایریا کی فیکٹری میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے دو غیر ملکی شہری زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں غیرملکیوں اورسیکیورٹی گارڈز کے درمیان جھگڑا ہوا، سیکیورٹی گارڈ نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کی ،فائرنگ سے دو غیر ملکی شہری زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد فائرنگ کرنے والا گارڈ فرار ہوگیا، ایک غیر ملکی کو دو اور دوسرے کو سات سے آٹھ گولیاں ماری گئیں تاہم زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی تیارکرلی اور کراچی کے مختلف ایگزٹ پوائنٹ پر ناکے لگا دیے گئے ہیں۔

دو غیرملکیوں کے زخمی ہونے کے واقعے کے حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسدرضا نے بتایا کہ 4سیکیورٹی سپروائزرکی غفلت اورلاپرواہی سامنےآئی، 8 بجکر4منٹ پرواقعہ ہوااورپولیس کو8:40پراطلاع دی گئی، غیرملکیوں کی سیکیورٹی سےمتعلق ایس اوپیزکی خلاف ورزی کی گئی۔

اسد رضا کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کےمطابق واقعہ جھگڑےکےدوران پیش آیا، واقعے کے مقام پرسی سی ٹی وی کیمرےنصب نہیں تھے، فیکٹری میں ایک اپنی اورایک نجی سیکیورٹی کمپنی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ موقع سے4سیکیورٹی گارڈزکوحراست میں لیاگیا ہے ، غیرملکیوں کوڈیفنس سےسخت سیکیورٹی میں فیکٹری کے اندر پہنچایا، فیکٹری کےاندرذمہ داری کمپنی کی ہوتی ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے واقعے کی تفصیلات طلب کرلی ہے اور انکوائری کرکے حقائق کا پتا لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے انکوائری رپورٹ پر مشتمل تفصیلات اور پولیس کارروائی سے آگاہ کیا جائے۔

وزیر داخلہ سندھ نے واقعہ میں ملوث سیکیورٹی گارڈکی گرفتاری کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکیوں کو سیکیورٹی فراہم کرنیوالی کمپنیز کا آڈٹ کیا جائے، گارڈز کے جسمانی و دماغی فٹنس ٹیسٹ کو یقینی بنایا جائے۔

ضیاالحسن لنجار کا کہنا تھا کہ فزیکل اور دماغی ٹیسٹ کے حوالے سے سیکیورٹی کمپنیز کو پابند کیا جائے ساتھ ہی تربیت یافتہ اور مکمل طور فٹ سیکیورٹی گارڈ سے ہی خدمات لی جائیں اور غیر قانونی سیکیورٹی کمپنیز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں