بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

کراچی: شہریوں کی مدد کے لیے 26 پٹرولنگ کاریں سڑکوں پر آ گئیں، مفت پیٹرول بھی ملے گا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں سڑکوں پر شہریوں کی مدد کے لیے ٹریفک پولیس نے 26 پٹرولنگ کاریں چلا دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سڑکوں پر اچانک کار یا موٹر سائیکل بند ہونے کی صورت میں شہریوں کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس سلسلے میں ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ نے شہریوں کی مدد کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔

ٹریفک پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر 26 خصوصی پٹرولنگ کاریں چلا دی ہیں، جن میں ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے اوزار اور سامان دستیاب ہے۔

- Advertisement -

ان کاروں میں فرسٹ ایڈ باکس اور پیٹرول کی بوتل بھی موجود ہے، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سڑک پر اچانک پیٹرول ختم ہو جائے تو شہریوں کو اتنا پیٹرول فراہم کریں گے کہ مسافر گھر یا پیٹرول پمپ تک جا سکے۔

پیٹرولنگ کاروں میں جو سامان موجود ہے اس میں ٹو چین، جمپر، ٹارچ، جیک، پانے اور ایمرجنسی کونز شامل ہیں، ٹریفک پولیس کے مطابق ان کاروں کا مقصد مصیبت میں پھنسے شہری کی فوری مدد کرنا ہے۔

ان کاروں اور ان میں موجود اوزاروں کی مدد سے بند گاڑی کو اسٹارٹ کرنے میں معاونت دی جائے گی، جب کہ خراب گاڑی کو ٹو چین کیا جا سکے گا، اور کسی بھی حادثے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد بھی دی جائے گی۔

کراچی کی مختلف سڑکوں پر اگر شہریوں کو کار یا موٹر سائیکل کے ٹائر پنکچر کا سامنا ہو تو، اب گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، ٹریفک پولیس کی گاڑی کچھ ہی دیر میں ٹائر تبدیل کرنے یا درکار فوری مدد کے لیے پہنچ جائے گی۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں