کراچی پولیس کے لیے نفرت، پاکستان مخالف ٹک ٹاک اور کراچی میں ڈکیتی میں ملوث شاہ لطیف پولیس کے ہاتھوں گرفتار تینوں ڈاکو افغان باشندے نکلے۔
ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کے مطابق گرفتار ملزمان کراچی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے ملزمان کے موبائل سے اشتعال انگیز مواد برآمد ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کراچی پولیس کے لیے شدید نفرت رکھتے ہیں، ایک ویڈیو میں ملزمان نے ساتھی کو پولیس یونیفارم پہنا رکھی ہے پولیس اہلکار کو گولی مار کر بدترین تشدد بھی کیا جارہا ہے ویڈیو میں کراچی پولیس سے سخت نفرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔
Shah Latif Police Ke Haatho Giraftar Teeno Daaku Afghan Shehri Nikle
ویڈیو میں افغان ڈاکو قسمت خان پاکستان مخالف باتیں کررہا ہے تیسری ویڈیو میں ملزمان ہتھکڑی اور پستول لے کر ناچ رہے ہیں ایک ویڈیو میں قسمت خان کلاشنکوف کے ہمراہ ٹک ٹاک بنا رہا ہے۔
ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی نے کہا کہ شاہ لطیف پولیس نے سیکٹر 22 میں ہوٹل سے ملزمان کو گرفتار کیا تھا، گرفتار ملزمان میں فضل، قسمت اور اعظم شامل ہیں، ملزمان نے حافظ سوئٹس پر 37 لاکھ کی ڈکیتی بھی کی تھی افغان ڈکیت ملیر ساوتھ اورایسٹ میں بھی وارداتیں کرچکے ہیں۔
کاشف عباسی نے کہا کہ ملزم اعظم 37 لاکھ ڈکیتی کیس میں پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔
Three Arrested for Robbery and Anti-Pakistan TikToks