بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

کراچی : گلوکار اور خاتون ڈاکٹر سے بھتہ مانگنے والے 3 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گلوکار  اور خاتون ڈاکٹر سے بھتہ مانگنے والے اور ڈکیتی کی متعدد واردتوں میں ملوث 3 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز اور ایس آئی یو نے انٹیلی جنس معلومات پر گذری میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری اور ڈکیتی کی متعدد واردتوں میں ملوث 3 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار کرلئے۔

ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ، موٹرسائیکل اور موبائل فون بھی برآمد کرلئے گئے۔

- Advertisement -

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان میں حمید اللہ عر ف ٹڈا، عبدالرحمان عر ف رحمان اور محمد رفیق عرف تھتھا شامل ہیں، ملزم حمید اللہ عر ف ٹڈا نے جون 2024میں بھتہ خور گروپ تشکیل دیا ، جس کے بعد ملزم عبدالرحمان اور ملزم رفیق عرف تھتھا کو اپنے گروپ میں شامل کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 9جون کو گلو کار ذیشان شہزاد عرف شانی کو ایک گفٹ بھجوایا، گفٹ کے اندر 2 گولیاں اْس کے بیٹے کی تصویر اور بھتے کی پرچی تھی، ذیشان شہزاد سے پرچی میں ڈیڑھ کر وڑ روپے بھتہ طلب کیا گیا اور بھتہ نا دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

ترجمان رینجرز نے کہا کہ دوران تفتیش ملزمان نے مزید انکشافات کیے،13 جون 2024 کو سینا ہلیتھ ایجوکیشن ایند ویلفیئر ٹرسٹ اور ہسپتال کورنگی کی ڈاکٹر امبرین کو سالگرہ کا گفٹ پیک بھیجا،گفٹ میں 2 گولیاں 5لاکھ روپے بھتے کی ہرچی موجود تھی جبکہ ملزمان بذریعہ فون دھمکی آمیز میسجز اور کالز کرتے رہے۔

ملزمان نے اس سے قبل بھی اکتوبر 2022 اسی اسپتال میں کورنگی سے بینک میں 22 لاکھ روپے منتقل ہونے والی رقم پر ڈکیتی کی تھی اور ملزمان نے رقم آپس میں تقسیم کر لی تھی۔

گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ و مسروقہ سامان پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں