کراچی : سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ونگ نے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ونگ نے پارکنگ پلازہ صدر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ڈی ایس پی سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ ملزمان میں امتیاز عرف سلمان،عبید الرحمان عرف آبی، شاہدموسیٰ اورسلیم شامل ہیں ، تاوان کی رقم، پستول،واکی ٹاکی، ہتھکڑی اور جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی برآمد کرلی۔
راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں6سے7افراد پر مشتمل گروہ کےبارےمیں بتایا گیا تھا، جعلی سرکاری نمبرپلیٹ والی گاڑی میں شہریوں کو اغوا کرکے اسٹیل ٹاون لے جایاجاتاتھا اور ملزمان خود کو ایف آئی اے ،سی ٹی ڈی اور دیگراداروں کا اہلکار ظاہر کرتےتھے۔
ڈی ایس پی سی ٹی ڈی نے کہا کہملزمان شناخت چھپانےکیلئےفیس ماسک استعمال کرتےتھے اور تاوان کی رقم لےکردوسرےعلاقےمیں مغوی کوچھوڑکرفرارہوجاتےتھے۔
راجہ عمر کا کہنا تھا کہ ملزمان نے13اپریل کو پی آئی بی سے اسماعیل نامی شخص کو اغوا کیاتھا، جس کے بعد مغوی کواسٹیل ٹاون کے قریب گودام میں لےکرگئے، جہاں بٹ کوائن کی تفصیلات لی گئیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ ملزمان نےمغوی کوحوالہ ہنڈی کےکام کی دھمکی دی، مغوی سے موبال فون لیااوررقم کیلئے بعد میں رابطہ کرنےکاکہا ، بعد ازاں مغوی کو ملیر 15اسٹاپ شارع فیصل پر چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔
ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان نے 20 اپریل کو ہجرت کالونی سےفیصل نامی شہری کوبھی اغوا کیا تھا اور مغوی کےاے ٹی ایم اورآن لان موبائل ایپ سے5لاکھ روپےنکلوائےگئے بعد ازاں مغوی کو اللہ والی چورنگی شاہراہ قائدین پرچھوڑ کرفرارہوگئے تھے۔
ملزمان نے اورنگی ٹاؤن میں کسٹم و دیگر اداروں کا اہلکار ظاہر کر کے فیکٹری میں کارروائی کی ، فیکٹری مالکان کو بلیک میل کرکے 6 سے 7 لاکھ روپے لیے گئے۔