جمعرات, جون 27, 2024
اشتہار

کراچی: گلستان جوہر میں 4 سالہ بچہ گاڑی میں دم گھٹنے سے جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں 4 سالہ بچہ گاڑی میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں 15 جون کو 4 سالہ بچے کی موت گاڑی میں دم گھٹنے سے ہوئی، پولیس نے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تایا اور تائی کو گرفتار کرلیا۔

تائی ارجمن اور تایا خلیق الزمان 15 جون کو اسکیم 33 جارہے تھے اور ساتھ میں ان کے 4 سالہ بھتیجا حسین بھی موجود تھا۔

- Advertisement -

والدہ کا کہنا ہے کہ جب وہ واپس آئے تو تائی اور تایا کے تینوں بچے گھر آگئے لیکن میرا بیٹا واپس نہیں آیا، جب پوچھا تو کہا گیا کہ وہ نیچے کھیل رہا ہے۔

حسین کی والدہ کے مطابق جب تین گھنٹے کے بعد جیٹھ جم جانے لگا تو بیٹا گاڑی میں بند تھا جس کے بعد اسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا طبیعت نہ سنبھلنے پر اسٹیڈیم روڈ پر نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچے کی موت کی تصدیق کردی۔

مقدمے کے متن کے مطابق بیٹے کو غفلت اور لاپرواہی سے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کا ریمانڈ حاصل کرلیا ہے، تایا اور تائی کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے بھی ساتھ تھے ایسا لگا کہ حسین بھی گاڑی سے باہر آچکا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ خاتون نے جب گاڑی سے اپنے بچوں کو باہر نکالا تو حسین واضح طور پر نظر آرہا تھا اس کو کیوں نہیں نکالا گیا۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں