کراچی : یکم جنوری سے اب تک ڈکیتی مزاحمت، ہوائی فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں 40 اموات ہوئی جبکہ 500 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق چھیپا فاؤنڈیشن نے کراچی میں یکم جنوری سے اب تک ڈکیتی مزاحمت، ہوائی فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں اموات کے اعداد و شمارجاری کردیئے ہیں۔
چھیپا فاؤنڈیشن نے بتایا کہ 15 روزکے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں 36 شہری جان سے گئے جبکہ 528 شہری زخمی ہوئے، زخمیوں میں بچے ،بزرگ اور جوان شامل ہیں۔
چھیپا فاؤنڈیشن کا کہنا تھا کہ ڈکیتی مزاحمت پر 15 روز کے دوران 3 افراد جاں بحق ہوئے، رواں سال اب تک ڈکیتی مزاحمت پر 15 سے زائدافراد زخمی ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں : کراچی کی سڑکوں پر ہیوی ٹریفک کا خونی کھیل جاری، ایک گھنٹے میں 2 افراد کچل ڈالے
زمان ٹاؤن میں 12 روز کے دوران 2 شہری جان سے گئے، ڈکیتی مزاحمت پر زمان ٹاون میں پہلا قتل ساحل مسیح کا ہوا تھا جبکہ مزاحمت پر دوسرا قتل گھگر پھاٹک میں آصف کا ہوا۔
گذشتہ روز ڈاکوؤں کو دیکھ کر شور مچانے پر تیسرا قتل حافظ مظفر کا ہوا تاہم ملیر اورکورنگی پولیس قتل کے کسی ملزم کو بھی گرفتارنا کرسکی۔
اعدادو شمار کے تحت ہوائی فائرنگ سے 15 روز کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ رواں سال اب تک ہوائی فائرنگ سے 9 مرد 2 خواتین زخمی بھی ہوئی۔