کراچی: وائر لیس گیٹ کے قریب عمارت کی چھٹی منزل سے 5 لاشیں برآمد ہوئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے بیوی اور بچوں کوقتل کرکےخودکشی کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں وائر لیس گیٹ کے قریب عمارت کی چھٹی منزل سے 5افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، حکام کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے بیوی اور بچوں کوقتل کرکےخودکشی کرلی ہے۔
- Advertisement -
یاد رہے گزشتہ سال نومبر میں کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع شیر محمد گوٹھ سے ایک خاتون اور تین بچوں کی گلا کٹی ہوئی لاشیں ملی تھیں۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت صائمہ زوجہ ارشد، دو سالہ احد، 7 سالہ شاہ زین اور نو سالہ اشہد کے نام سے ہوئی تھی، پولیس نے بتایا کہ ماں اور اس کے بچوں کے گلے تیز دھار آلے سے کاٹے گئے تھے۔