جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

’والدین کو اجنبی نمبر سے فون آیا، بچے کی تصویر مانگی‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے 7 سالہ بچے صارم کا دو روز بعد بھی پتا نہ چل سکا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نارتھ کراچی کے رہائشی 7 سالہ بچے کی گمشدگی کے وقت علاقے میں بجلی نہیں تھی جس کی وجہ سے سی سی ٹی وی ویڈیو نہیں ملی، تاہم والدین کو اجنبی نمبر سے فون پر بچے کی تصویر مانگی گئی، دوبارہ اس نمبر پر رابطے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہیں ہوسکا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ والدین سے آن لائن پیسے بھیجنے کا تقاضہ کیا گیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ معلومات دیں گے، نمبر سے متعلق سی پی ایل سی سے مدد لی جارہی ہے، مدرسے کے قاری سے بھی تفتیش جاری ہے۔

- Advertisement -

بلال کالونی تھانے میں والد نے اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروادیا۔

ایس ایس پی سینٹرل نے بھی کرائم سین کا دورہ کرکے جائزہ لیا اور بچے کے والدین سے ملاقات کی۔

بچے کے والدین کا بتانا ہے کہ دونوں بیٹے مدرسے گئے تھے، ایک بیٹا گھر پہنچ گیا مگر دوسرے بچے کا دو روز گزرنے کے بعد بھی کچھ پتا نہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے کی بازیابی کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، مختلف زاویوں سے کیس پر کام کررہے ہیں، بظاہر لگتا ہے کہ کسی جاننے والے کا ہی کام ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں