جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

کراچی میں بھائی نے بھائی کی جان لے لی، 3 بچے زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں بھائی نے بھائی کی جان لے لی، ملزم کی فائرنگ سے 3 بچے بھی زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں جائیداد کا تنازع پر بھائی نے سگے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزم کی فائرنگ سے مقتول کے تین بچے بھی زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق 55 سالہ شخص اور زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بچوں کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ مقتول 1975 سے بلدیہ ٹاؤن میں رہائش پذیر تھے دونوں بھائی کے مابین جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، وقوعہ کے بعد گھر والے تالا لگا کر چلے گئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے بعد جائیداد کے تنازع پر سگے بھائی اور اس کے بچوں نے دوسرے بھائی پر فائرنگ کی واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ادھر لاہور میں ڈیڑھ ماہ کے دوران بھائی کے ہاتھوں بھائیوں کے قتل کے چار واقعات رونما ہوچکے ہیں، ماہرین نفسیات نے واقعات کو ذہنی تناؤ اور عدم برداشت قرار دیا ہے۔

ماہرین نفسیات کے مطابق کرونا لاک ڈاؤن کے باعث غربت بڑھ گئی ہے اس کی وجہ سے لوگ ذہنی تناؤ اور عدم برداشت میں مبتلا ہوکر انتہائی قدم اٹھا رہے ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں