جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

کراچی: زیر تعمیر پل کا ایک حصہ اچانک منہدم، متعدد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نصرت بھٹو کالونی میں نیا ناظم آباد کیلئے بنائے جانے والے پل کا ایک حصہ گرگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نصرت بھٹو کالونی کے قریب زیر تعمیر پل کا ایک حصہ گرگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پل پر کام جاری تھا اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں 2 سے 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے حادثے کے بعد  پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوع کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب پل گرنے سے ٹریفک کی روانی بھی معطل ہوگئی ہے جبکہ شہریوں میں خوف ہراس بھی پھیل گیا ہے، کیوں کہ بڑی تعداد میں رہاشی اور دوکان موجود ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں