تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کراچی : ایک شخص کو گھر سے بلا کر قتل کر دیا گیا

کراچی : قیوم آباد میں ایک شخص کو مبینہ طور پر گھر سے بلا کر قتل کر دیا گیا، پولیس نے معاملہ مبینہ طور پر ذاتی دشمنی قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قیوم آباد میں 40 سالہ شخص کو مبینہ طور پر گھر سے بلا کر قتل کر دیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ چالیس سالہ مقتول عاصم کو تین گولیاں لگیں، پولیس کو جائےوقوعہ سے تین خول ملے ہیں۔

پولیس نے کہا کہ واقعہ دشمنی کانتیجہ لگتا ہے، مقتول موٹر سائیکل پر تھا، ملزم پیدل آیا اور فائرنگ کردی، علاقے کے رہائشی ایک شخص نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش بھی کی لیکن ملزم فرار ہوگیا، اہل خانہ نے بتایا کہ ملزمان نے عاصم کو بلا کر قتل کیا۔

پولیس نے معاملہ مبینہ طور پر ذاتی دشمنی قرار دے دیا ، ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا نے شہری کے قتل کے معاملے پر بتایا کہ ابتدائی تفتیش کےمطابق روشن نامی شخص نے عاصم کا قتل کیا، مقتول عاصم کو میسج کے ذریعے قاتل نے گھر پر بلایا، عاصم کے موبائل سے وائس ریکارڈنگ کے ثبوت ملے ہیں۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ مبینہ قاتل واٹس ایپ پر کہتا رہا کہ تم پر بھروسہ کر کے گھر بلا رہا ہوں، واٹس ایپ پر یہ بھی کہا کہ کسی کو میرا گھر مت بتانا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قیوم آباد کی ایک گلی میں پیش آیا، مقتول عاصم اختر کالونی اور قاتل قیوم آباد کا رہائشی ہے،روشن نام ممکنہ طور پر ڈمی بھی ہوسکتا ہے، مقتول اور قاتل دونوں سے متعلق تحقیقات کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -