جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کراچی، ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چل گئی، نوجوان زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے ابراہیم حیدری میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی لگنے سے نوجوان زخمی ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی لگنے سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق دو دوست ٹک ٹاک پر اسلحے کے ساتھ ویڈیو بنارہے تھے، ٹک ٹاک بنانے کے دوران 20 سالہ سمیر سے گولی چل گئی جس کے نتیجے میں20 سالہ عبدالرحمان زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے شہری اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں کراچی کے علاقے گلشن معمار میں فلور ملز میں تعینات سیکیورٹی گارڈ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی چلنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ انور علی نامی گارڈ کے ہمراہ اس کا دوست بھی تھا جو ویڈیو شوٹ کررہا تھا، دوست نے گن لوڈ کرنے سے منع بھی کیا لیکن اس نے ایک نہ سنی اور زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں