اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی میں کمسن بچی کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے گزشتہ روز مبینہ طور پر اغوا ہونے والی 6 سالہ بچی گھر پہنچ گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے گزشتہ روز لاپتا ہونے والی بچی اہلخانہ کو مل گئی، اہلخانہ کے مطابق بچی کو سرجانی سیکٹر فور اے میں موٹر سائیکل سوار شخص چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق بچی عروہ فہیم کا طبی معائنہ کروایا جائے گا، واضح رہے کہ گزشتہ روز بچی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ سرجانی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا گذشتہ روز تقریباً رات 9:30 بجے کے قریب بچی گھر کے قریب سے لاپتا ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: کراچی سے اغوا ہونے والی 5 سالہ بچی بازیاب، ملزمان باپ بیٹا گرفتار

اہل خانہ کا پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہنا تھا کہ عروہ اپنی 7 سالہ بہن کے ہمراہ گھر کے باہر نکلی تھی ، بڑی بیٹی دکان تک گئی تو نامعلوم شخص 6 سالہ عروہ کو اپنے ہمراہ لے گیا۔

یاد رہے کہ 4 اکتوبر کے روز کراچی کے علاقے ملیر میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 30 ستمبر کو اغوا ہونے والی 5 سالہ بچی زینب کو بازیاب کروایا تھا۔

پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بچی کے اغوا میں ملوث ملزمان باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ پولیس نے بچی کے اغوا میں خاتون کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں