اتوار, دسمبر 1, 2024
اشتہار

سابقہ سسر کو پھنسانے کی کوشش کرنے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سابقہ سسر کو پھنسانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا، ملزم لاکھوں کی رقم لوٹنے کا الزام سابقہ سسر پر لگانا چاہتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ون فائیومددگار پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینا شہری کو مہنگا پڑگیا، سائٹ سپرہائی وے پولیس نے اپنے سابقہ سسر کو پھنسانے کے لیے ون فائیو مددگار پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص احمد کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ون فائیومددگار پر احمد نے ایمرجنسی کال کہ اور بتایا کہ احسن آباد چڑھائی کے قریب ہائی روف میں سوار ملزمان نے ہم سے 14 لاکھ 95 ہزار روپے چھینے ہیں جس پر پولیس فوری پہنچی ، جہاں یاروگوٹھ کے رہائشی تین افراد موجود تھے۔

- Advertisement -

پولیس نے بتایا کہ کالر احمد نے کہا اس کا دوست حیدرآباد سے پلاٹ فروخت کرکے رقم کے ہمراہ آرہا تھا ، جس نے اسے پک کرنے کے لیے بلایا تھا، جب وہ اسے لے کر جارہے تھے تو ان سے واردات ہوگئی۔

پولیس نے شبہ ہونے پر سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو ملزمان نے سچ اگل دیا، احمد نے بتایا کہ اس نے سابقہ سسر کو پھنسانے کے لیے ڈرامہ کیا تھا اور جس ہائی روف کا نمبر پولیس کو دیا وہ اس کے سابقہ سسر کی تھی۔

پولیس نے تصدیق کے لیے ملزم کے سسر کو فون کیا تو انہوں نے بتایا کہ بیٹی نے 2 ماہ پہلے احمد سے خلع لے لی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے ملزم جھوٹی اطلاع کے ذریعے دوستوں کے ساتھ مل کر سسر کو نقصان پہنچانا چاہتا تھا، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں