جمعہ, دسمبر 20, 2024
اشتہار

کراچی میں بچوں کو اغوا کرکے فروخت کرنے والا مطلوب ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بچوں کو اغوا کرکے فروخت کرنے والا مطلوب ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے امہ ہانی نامی بچی کو بازیاب کرالیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ڈسٹرکٹ سٹی میں بچوں کو اغواء کرکے فروخت کرنے والے مطلوب ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا گیا۔

ایس ایس پی سٹی امجد حیات نے بتایا کہ ملزم کو علاقہ تھانہ چاکیواڑہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا اور امہ ہانی نامی بچی بازیاب کرالی گئی ہے

- Advertisement -

امجد حیات کا کہنا تھا کہ ملزم کی شناخت سمیر کے نام سے ہوئی ہے، ملزم نے گزشتہ شام مچھر کالونی کے علاقے سے امہ ہانی نامی بچی کو اغواء کیا تھا۔

ایس ایس پی سٹی نے کہا کہ ملزم بچی کو اغواء کرکے اپنے بھائی اور بہن کے پاس لیکرجا رہا تھا، بچی کے اغواء کا مقدمہ تھانہ ڈاکس میں درج ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملزم اور ملزم کے بھائی بہن نے ملکر اس سے قبل بھی تین بچیوں کو اغواء کیا ہے، ملزم بچیوں کو اغواء کرنے کے بعد گوادر میں جا کر فروخت کرتا ہے۔

ملزم کو مزید کاروائی کیلئے ڈاکس تھانے منتقل کر دیا گیا ہے اور ملزم کے بھائی اور بہن کی تلاش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں