پیر, جولائی 8, 2024
اشتہار

کراچی : ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں چوری کرنے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں چوری کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے چوری کیا گیا 20لاکھ مالیت کا سامان 2لاکھ روپے میں فروخت کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں چوری کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا، ایس پی کلفٹن نے بتایا کہ ملزم نےسب سے پہلے سی سی ٹی وی کیمرے ڈسکنیکٹ کیے، جیو فینسنگ کرائی گئی ،80 فنگرپرنٹ حاصل کیے۔

ایس پی کلفٹن کا کہنا تھا کہ برانچ میں 27 جون کوواردات ہوئی تھی ، ملزم نے پہلے سی سی ٹی وی ریکارڈ روم سے سسٹم کو منقطع کیا، ابتدا میں شبہ تھا کہ برانچ کا کوئی فرد ملوث ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ انکوائری میں 80 ملازمین کے فنگر پرنٹس بھی لیے گئے، نیٹ ورک ریکارڈنگ سی سی ٹی وی کی ہمیں مل گئی اور سی سی ٹی وی میں حسن ولد محمد فاروق کی حرکات مشکوک لگی، ملزم نے پورے دفتر میں پینٹ کا کام کیا تھا اس لئے واقف تھا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ لیپ ٹاپ کمپیوٹر، کئی پروسیسر، ہارڈ ڈسک اور ریم برآمد کر لی گئی جبکہ ملزم نے جن لوگوں کو فروخت کیا تھا ان سے سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ واردات تنہا کی ، چوری کے سامان کی مالیت 20لاکھ روپے تھی اور ملزم نے تمام سامان 2لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں