تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

کراچی: پولیو ورکرکو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی: شہر قائد میں پولیو ورکر کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پرلیڈی پولیو ورکرکو ہراساں کرنے کا واقعہ ہوا ہے، تاہم پولیس اور رینجرز نے ہراساں کرنے والےملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے لیڈی پولیو ورکرکو ہراساں کیاا وربد کلامی کی تھی، ملزم کی گرفتاری کے بعد لیڈی پولیو ورکراورعملے کو مقدمےاندراج کےلئےبلایاہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کامیابی سے اختتام پزیر ہوئی، اس خصوصی مہم میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی گئیں۔

مذکورہ مہم رواں سال کی یہ تیسری مہم تھی جس میں لاکھ 90 ہزار ورکرز نے حصہ لیا تھا۔

دوسری جانب اچھی خبر یہ ہے کہ اینوارئمنٹل سروے کے مطابق گذشتہ چھ ماہ کے دوران کراچی سے کوئی پولیو کیس سامنے نہیں آیا، یہ بار کمشنر کراچی نے عالمی ادارہ صحت ایسٹرن میڈیٹرین ریجن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حامدجعفری اور ملنڈا اینڈ بل گیٹس فاؤ نڈیشن پولیو پروگرام اسٹریٹجی اینڈ امپلیمینٹشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر مقیم واشنگٹنمائیکل گالوے سے ملاقات میں بتائی۔

Comments