اشتہار

کراچی: سابق ایس ایچ او کے خلاف ایڈیشنل آئی جی کا بڑا ایکشن

اشتہار

حیرت انگیز

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے سابق ایس ایچ او شاہ لطیف کی عدم گرفتاری سے متعلق اے آر وائی نیوز کی خبر کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن کے سابق ایس ایچ او اسرار برڑو پر شہریوں کے اغوا، ڈکیتی اور بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج ہے اس کے باوجود پولیس سابق ایس ایچ او و اہلکاروں کو گرفتار نہ کرسکے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب نے سابق ایس ایچ او شاہ لطیف سے معتلق اے آر وائی نیوز کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ شاہ لطیف پولیس نے عدالتی احکامات پر مدعی کے بیان پر مقدمہ درج کیا تھا تاہم ایس ایچ او شاہ لطیف مقدمہ درج ہونے سے پہلے ہی فرار ہوگیا تھا۔

شہریوں کا اغوا اور بدترین تشدد کا الزام، ایس ایچ او شاہ لطیف کیخلاف مقدمہ درج

شاہ لطیف پولیس نے دو شہریوں (فدا اور عدیل) کو گھر سے اغوا کیا تھا، اس دوران گھر میں رکھے ہوئے بھاری مالیت کے سونے کے زیورات بھی لوٹے تھے اور ایس ایچ او شاہ لطیف نے جعلی مقابلے میں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں