کراچی : کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی قافلے پر خودکش حملہ کرنے والا شاہ فہد دن تک کہاں گھومتارہا اور کیسے دھماکا کیا، دھماکے سے قبل کے خصوصی مناظر سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب چینی قافلے پر دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے۔
جس میں بتایا گیا کہ دہشتگرد شاہ فہد نے کراچی پہنچنے کے بعد کیا کیا اور تین دن گھومنے کے بعد کیسے دھماکہ کیا؟
خودکش دھماکے سے قبل کے خصوصی مناظر پہلی بار سامنے آگئے ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دہشت گرد نے ساتھی خاتون کے ساتھ 5 بجے حب ٹال پلازہ کراس کیا اور رات 10 بجکر 33 منٹ پر صدر کے ہوٹل میں کمرہ حاصل کیا۔
دہشت گرد دوسرے دن صبح دس بجکرستاون منٹ پر گاڑی میں ہوٹل سے نکلا اور ایمپریس مارکیٹ سے رینبو سینٹر پہنچا اور دوپہر تقریباً ڈھائی بجے ڈی ایچ اے فیز ون کے سگنل پہنچا۔
دہشتگردشاہ فہد تقریباً ساڑھے چھ واپس ہوٹل پہنچا، پھر ہو ٹل سے نکلا، دہشتگرداسٹیٹ گیسٹ ہاؤس باغ جناح اوردیگر جگہوں کے چکر لگاتا رہا اور شام 4 بجکر 20 منٹ پرشارع فیصل فیاض سینٹرکراس کیا۔
کورنگی سے خیابان اتحاد پر دہشت گرد کو جاتے دیکھا جاسکتاہے ، دہشت گرد نے شام سوا5 بجے پیٹرول پمپ کراس کیا اور ائیرپورٹ پہنچا
جس کے بعد دہشتگرد کو 6 بجکر 29منٹ پر صدر زینب مارکیٹ پر دیکھا جاسکتا ہے، شاہ فہد 6 بجکر 31 منٹ پرواپس اپنے ہوٹل پہنچا، دہشت گردی کے روز شاہ فہد کو ہوٹل کاؤنٹر پر دیکھا جاسکتا ہے۔
جس کے بعد بہادرآباد حرمین شریفین ہوٹل کے باہر دہشت گرد کو دیکھا جاسکتا ہے، رات ساڑھے 9 بجے دہشت گرد ائیر پورٹ پرپہنچ گیا تھا جبکہ اس کا ایک ساتھی پیدل ائیرپورٹ میں داخل ہوا، پینٹ شرٹ پہنے ساتھی دہشت گرد کو اوپر کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔
چینی قافلہ نکلتے ہی اوپر موجود دہشتگرد نے فون پر شاہ فہد کواطلاع دی ، قافلہ جیسے ہی قریب پہنچا شاہ فہد نے خودکش دھماکا کردیا ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دھماکا ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔