منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

کراچی دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، خودکش بمبار کی شناخت کرلی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے میں ملوث خودکش بمبار کی شناخت کرلی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، شاہ فہد نامی خودکش بمبار بارود سے بھری ڈبل کیبن میں سگنل پر چینی باشندوں کے نکلنے کا انتظار کررہا ہے جیسے قافلہ قریب پہنچا اس نے گاڑی ٹکرا دی۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں استعمال کی گئی ڈبل کیبن گاڑی شاہ فہد کے نام پر رجسٹرڈ ہے جو کراچی سے خریدی گئی تھی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کراچی ایئر پورٹ دھماکا : اسپیشل برانچ چائنہ ڈیسک کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ذرائع کے مطابق دہشتگرد شاہ فہد نے پانچ ستمبر 2023 کو گاڑی اپنےنام رجسٹرڈ کرائی، تین دسمبر دو ہزار کو دو ساتھیوں کے ساتھ کراچی آیا، اس کے بعد شاہ فہد رواں ماہ چار اکتوبرکو دوبارہ کراچی پہنچا، جہاں وہ ہوٹل میں رہائش پذیرتھا۔

دھماکے کے روز شاہ فہد دوپہر بارہ بجے ہوٹل سے چیک آؤٹ کرگیا تھا۔

یہ پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر چینی باشندوں پر حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کس کی تھی؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

علاوہ ازیں بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ کے مطابق حملے میں ستر سے اسی کلوبارودی مواد استعمال کیا گیا، حملے میں دو چینی انجینئرز سمیت تین افراد ہلاک ہوئے جبکہ سترہ سے زائد زخمی ہوئے۔ جائے وقوعہ کے اطراف جیوفینسنگ  کے بعد کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں