منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

کراچی ایئر پورٹ دھماکا : اسپیشل برانچ چائنہ ڈیسک کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایئر پورٹ سگنل پر دھماکے کے واقعے کے بعد اسپیشل برانچ چائنہ ڈیسک کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ڈی ایس پی اسپیشل برانچ چائنہ ڈیسک کا کام چینی شہریوں کی آمدورفت پر نظر رکھنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ سگنل پر چینی باشندوں کے قافلے پر دھماکے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

ایڈیشنل آئی جی نے ایکشن لیتے ہوئے اسپیشل برانچ چائنہ ڈیسک کوعہدےسےہٹادیا ، فواد شاہین ایئرپورٹ پر اے ایس یو اینڈ چائنہ ڈیسک اسپیشل برانچ کے انچارج تھے۔

- Advertisement -

ڈی ایس پی اسپیشل برانچ چائنہ ڈیسک کا کام چینی شہریوں کی آمدورفت پرنظررکھنا تھا۔

گذشتہ روز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھاکے کے نتیجے میں دو چینی انجینئرز ہلاک ہوئے جبکہ ایک زخمی ہوا، زخمی ہونے والے سولہ افراد میں پولیس اور رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ دھماکے کے نتیجے میں پندر ہ سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

کراچی میں غیرملکیوں پر کیے گئے خودکش حملے میں ستر سے اسی کلو دھماکاخیز مواد استعمال کیا گیا۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے قریب خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری ڈبل کیبن گاڑی غیر ملکیوں کی گاڑی سے ٹکرائی، دہشتگرد ٹریفک سگنل پر چینی باشندوں کے قافلے کے نکلنے کا انتظار کررہا تھا، جیسے ہی قافلہ قریب پہنچا اس نے گاڑی ٹکرادی، دھماکا اتنا شدید تھا کہ بم پروف گاڑی بھی شدید متاثر ہوئی۔

تفتیشی حکام نے حملے میں استعمال کی جانے والی گاڑی کی تفصیلات حاصل کرلیں ہیں ، ڈبل کیبن گاڑی شاہ فہد کے نام پر رجسٹر ہے جو کراچی سے خریدی گئی تھی۔

دوسری جانب سندھ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چینی قونصل خانے کے وفد کے ہمراہ جائے وقوع کا دوہ کیا، چینی حکام کو تحقیقات میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا کہ علاقے کی جیوفینسنگ کے ساتھ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جمع کی جارہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں