پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

کراچی ایئرپورٹ کریش لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ بجھانے کی فرضی مشق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارے میں آگ لگ گئی، تاہم یہ ایک فرضی مشق تھی جس میں ریسکیو ٹیموں نے مہارت کے ساتھ کامیابی سے اپنا ہدف حاصل کر لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں آگ اچانک نہیں لگی اور نہ ہی یہ مناظر فضائی حادثے کے ہیں عملی مظاہرہ میں پی آئی اے کے طیارے کی کریش لینڈنگ کے دوران ریسکیو عملے کی صلاحیتوں کو جانچنا تھا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فل اسکیل مشق کا انعقادکیا گیا۔

اس مشق میں پی آئی اے ، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس سمیت دیگر ریسکیو اداروں نے حصہ لیا۔

 ائیر پورٹ مینجر عمران خان نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ بین الاقوامی شہری ہوا بازی (اکاو)  کے قوانین کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی مشقوں سے سول ایوی ایشن اور متعلقہ اداروں کے معیار کو مؤثر بنانا ہے۔

 عمران خان نے بتایا کہ اس مشق کا۔مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ فوری اقدامات کو جانچنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دو منٹ کے اندر ہم نے ریسکیو آپریشن مکمل کیا اور  تمام فرضی زخمیوں کو باحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں