ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں شہری جاں بحق، ڈاکو بھی مارا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پرانی سبزی منڈی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں شہری جاں بحق ہوگیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو بھی مارا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پرانی سبزی منڈی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک مبینہ ڈکیت مارا گیا جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک راہگیر جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

- Advertisement -

پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ و موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے شہری کی لاش کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کی شناخت عبدالسمیع کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مبینہ ڈکیت فرار ہوگیا جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ادھر نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی میں دو افراد کی ہلاکت کے واقعے میں پولیس نے شواہد اور فوٹیجز حاصل کرلیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے، دونوں افراد کی شناخت احسان اور نصر اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد افغان شہری اور اتحاد ٹاؤن کے رہائشی ہیں، دونوں افراد کے ساتھ ایک موٹر سائیکل پر لڑکا بھی تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کار سے چوری کرتے وقت گھر کے مالک نے شور مچایا تھا جس پر لڑکے فرار ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں