اشتہار

بجٹ 2020 -2019 : کراچی کے لیے 9 ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال 20-19 کے بجٹ میں کراچی اور فاٹا کے لیے خصوصی بجٹ مختص کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر اسدقیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے بجٹ تقریر کی اور اعداد و شمار پیش کیے۔

کراچی کا ترقیاتی بجٹ

- Advertisement -

حکومت نے کراچی کے لیے 9 ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے اس کے لیے 45.5 ارب روپے مختص کیے جبکہ پشاور کراچی موٹر وے کےسکھر سیکشن  کیلئے19ارب روپےمختص کرنے کی سفارش کی گئی۔

قبائلی اضلاع

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ’’بلین ٹری منصوبہ اور کلین اینڈ گرین مہم خیبرپختونخواہ میں ضم قبائلی علاقوں میں شروع کی گئی، فاٹا اور دیگر ضم ہونے والے علاقوں کو قومی دھارے میں لانے کے لیے خصوصی توجہ دی جارہی ہے‘‘۔ آئی ڈی پیز کی امداد اور بحالی کیلئے 17ارب روپے مختص کیے گئے۔

بجٹ کا مختصر خلاصہ

حکومت کی جانب سے ملک بھر کے مجموعی ترقیاتی کاموں کے لیے 18 ارب روپے مختص کیے گئے، جبکہ مزدور کی کم سے کم تنخواہ کو 17ہزار 500 روپے مختص کیا گیا، گریڈ 1سے 16گریڈ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ کیا گیا اسی طرح 17سے20گریڈ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 5فیصد اضافہ کیا گیا جبکہ 21سے22گریڈ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کااعلان کیا گیا۔

وفاقی کابینہ اور اراکین اسمبلی نے رضاکارانہ طور پر اپنی تنخواہوں میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ کیا۔  بجٹ کا حجم 67 کھرب روپے مختص کیا گیا جبکہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 550 ارب روپے مختص کیا گیا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں