منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

کراچی میں قاتل واٹر ٹینکر نے ایک اور جان لے لی، اموات کی تعداد 100 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قاتل واٹر ٹینکر کی ٹکر ایک اور شہری جاں بحق ہوگیا ، جس کے بعد رواں سال اب تک ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 100 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں دندناتے ڈمپر اور ٹینکر نے شہریوں کو نشانے پررکھ لیا اور سڑکوں پرموت کا کھیل تھم نہ سکا۔

منگھوپیر میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت محمد دانیال کے نام سے ہوئی ، جس کے بعد رواں سال اب تک ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 100 ہوگئی جبکہ 900 افراد زخمی ہوئے۔

گذشتہ روز نیشنل ہائی وے سسی ٹول پلازہ کے قریب ٹریلر کی رکشہ کو ٹکر کے نتیجے میں رکشہ میں سوار ادریس نامی شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔

ایک اور واقعے میں شاہ لطیف ٹاؤن میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق اور بہن شدید زخمی ہوگئی تھی، حسنین بہن کو کھانا کھلانے لے جارہا تھا۔

اس سے قبل کورنگی کراسنگ پر رانگ سائیڈ سے آنے والے ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار تین شہریوں کو روند ڈالا تھا۔

حادثے کا مقدمہ زمان ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا تھا تاہم پولیس ابھی تک ڈمپر ڈرائیور اور مالک کو گرفتار نہ کر سکی جبکہ سندھ حکومت کی ہدایات کے باوجود مصروف شاہراہوں پر ہیوی ٹریفک موجود ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں