پیر, مئی 19, 2025
اشتہار

کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر موذن کے بیٹے کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر موذن کے بیٹے کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اورنوجوان کی جان چلی گئی، کورنگی نمبر ساڑھے تین میں مبینہ طور پر موٹرسائیکل چھیننے آئے ملزمان نے موذن کے بیٹے کو گولی مار دی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ نوجوان کی شناخت فیصل محمود کے نام سے ہوئی، جس کو ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پرگولی ماری جو آنکھ میں جالگی اورجان لیوا ثابت ہوئی۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ نوجوان تڑپتا رہا اور ڈکیت موٹر سائیکل لیکر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، شہرمیں موٹر سائیکل چھیننے والا گروہ پھرسے سرگرم عمل ہے، ایک ہفتےمیں موٹرسائیکل اسنیچنگ کےدوران دو افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوئے۔

پولیس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ڈکیتی مزاحمت پراب تک پینتالیس افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں