کراچی : شہر قائد میں رہنے والے جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم چھوڑ دئیے گئے، گزشتہ شب بفرزون میں ہیئرڈریسر کی دکان سے نامعلوم ملزمان ملازم کو اغوا کرکے لے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اغوا کی یہ واردات کراچی کے علاقے بفرزون ڈی سی آفس کے قریب واقع ہیئر ڈریسر کی دکان میں پیش آئی، ملزمان نے ہیئر ڈریسر کی دکان پر دھاوا بول کر دکان میں کام کرنے والے ملازم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
حملہ آوروں نے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اغوا کرکے لے گئے، جیسے ہی واقعے کی اطلاع سیکیورٹی اداروں کو موصول ہوئی، پولیس اور رینجرز نے اغوا کا تعاقب کیا۔
پولیس و رینجرز کے خوف سے ملزمان قمر عباس نامی ملازم کو بے ہوشی کی حالت میں سرراہ پھینک کر فرار ہوگئے، واقعے کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔