ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

عملے کی حاضر دماغی نے بینک لوٹنے کی کوشش ناکام بنادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بینک عملے کی حاضر دماغی کام کرگئی، بینک لوٹنے کی نیت سے آنے والے ڈاکوؤں کو لینے کے دینے پڑگئے۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کے ایریا میں چار ملزمان بینک لوٹنے کی نیت سے داخل ہوئے اور عملے کو یرغمال بنالیا، ملزمان کی جانب سے بینک میں موجود افراد کو ہراساں کیا جارہا تھا کہ اسی دوران بینک عملے نے حاضر دماغی سے کام لیتے سیکیورٹی الارم بجا ڈالا۔

سیکیورٹی الارم بجنے پر پولیس حرکت میں آئی اور بینک پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم موقع پر ہی مارا گیا جبکہ تین فرار ہوگئے,ہلاک ملزم کی شناخت محمد شاہد کے نام سے ہوئی ہےایس ایس پی کورنگی شاہجہان خان کے مطابق ڈاکووں نے بینک میں داخل ہوتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھینا تھا، پولیس نے ملزمان کی جانب سے چھوڑا گیا اسلحہ اور دو موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لیں ہیں اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بینک سے رقم نکلوانے والا شہری لٹ گیا

ایس ایس پی کورنگی شاہجہان خان نے میڈیا کو بتایا کہ بینک سے ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹنے کی کوشش ناکام بنائی ہے، بینک انتظامیہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج تنخواہیں تقسیم کرنے کا دن تھا، عید سے قبل تمام ملازمین کو تنخواہیں دینا ہیں۔

آئی جی سندھ کا بیان

کورنگی عوامی کالونی پولیس کی جانب سے بینک ڈکیتی ناکام بنانے پر آئی جی سندھ نےپولیس پارٹی کےلیےپانچ لاکھ روپےانعام کا اعلان کیا ہے، آئی جی سندھ کیجانب سےپولیس کوشاباش اور تعریفی اسنادکابھی اعلان کیا گیا ہے۔

شہر قائد میں بینک لوٹنے کی وارداتیں آئے روز خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، اپریل میں کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار پر نجی بینک سے رقم لے کر نکلوانے شہری سے ڈاکو 9 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

اس سے قبل کراچی کے علاقے طارق روڈ پر نجی بینک سے نکلنے والے شہری کو لوٹا گیا تھا، شہری نے 20 لاکھ روپے کیش کروائے تھے، ملزمان رقم لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے تھے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں