جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

کراچی: بینک سے رقم لے کر آنے والے شہری کو لوٹنے کی کوشش ناکام، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں بینک سے رقم لے کر واپس آنے والے شہری کو لوٹنے کی ناکام واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے آدمجی نگر میں بینک سے رقم لے کرنکلنےوالے کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے کی کوشش کی گئی ، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

مبینہ طور پر 11 مارچ کے روز واردت کی کوشش کی گئی تھی، فوٹیج میں میں دیکھا کیا کہ آدمجی نگر میں شہری سڑک سے اپنے گھر کی جانب آرہا تھا کہ عقب سے کلاشنکوف بردار اور پستول تھامے دو ملزمان آگئے۔

پستول پکڑے شخص نے رقم لوٹنے کے لیے ہرممکن کوشش کی جبکہ کلاشنکوف بردار ملزم نے بھی دہشت ڈال کر لوٹ مار کرنا چاہی لیکن شہری ہتھیاروں کے باوجود مزاحمت کرتا ہوا موقع سے بھاگیا۔

صورتحال دیکھ کرماسک لگائے دونوں مسلح ملزمان واپس چلے گئے، واردات کے دوران شہریوں کی آمدورفت جاری رہی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں