کراچی : رمضان سے قبل کروڑوں مالیت کی چینی ذخیرہ کرنےک ی کوشش ناکام بناتے ہوئے 20 ہزار کے قریب چینی کی بوریاں برآمد کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں رمضان سے قبل کروڑوں مالیت کی چینی ذخیرہ کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی اور دیگر حکام نے کورنگی میں گودام پر چھاپہ مارا۔
چھاپے کے دوران ذخیرہ کی گئی 20 ہزار کے قریب چینی کی بوریاں برآمد کرلیں، برآمد شدہ مال سندھ کی 9 شوگر ملز کا ہے۔
بوریوں پر ایف بی آر کا جعلی اسٹیکر بھی لگا ہوا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر بڑا ٹارگٹڈ آپریشن کیا جا رہا ہے۔
چھاپےمیں ایف بی آر،بیوروآف سپلائی اینڈپرائس کنٹرول افسران شریک ہوئے، آپریشن میں شریک افسران کی جانب سے رجسٹر چیک کیے جا رہے ہیں۔
حکام نے برآمد کی گئی چینی سرکاری قیمت پر فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔