ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کراچی میں چوری کی موٹرسائیکلیں فروخت کرنیوالا ڈی ایس پی پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں چوری کی موٹرسائیکلیں فروخت کرنے والا ڈی ایس پی رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹیم سرعام نے اقرار الحسن کے ساتھ اے وی ایل سی دفتر میں اسٹنگ آپریشن کیا اس دوران چوری کی موٹرسائیکلیں فروخت کرنے والا ڈی ایس پی رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

نجابت حسین بطور ڈی ایس پی اے وی ایل سی ایسٹ میں تعینات تھا، شہریوں کی جانب سے ڈی ایس پی کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں۔

- Advertisement -

ڈی ایس پی چوری کے بعد برآمد ہونے والی موٹرسائیکلیں فروخت کرتا تھا، موٹرسائیکل ملنے کے بعد اصل مالک کو اطلاع نہیں دی جاتی تھی۔

ٹیم سرعام کو پہلی موٹر سائیکل 15 ہزار اور دوسری 20 ہزار روپے میں فروخت کی گئی، سرعام کی جانب سے تمام ڈیلز اور موٹرسائیکلیں فروخت کرنے سے متعلق گفتگو ریکارڈ کی گئی اور اسٹنگ آپریشن سے پہلے تمام ثبوت جمع کیے گئے۔

 اقرار الحسن نے بتایا کہ ہم نے اپنے محدود بجٹ میں پروگرام کیا تو صرف چوری کی موٹرسائیکل خرید  کرسکے ورنہ ڈی ایس پی چوری کی گاڑیوں کی فروخت میں بھی ملوث ہے۔

اسٹنگ آپریشن سے متعلق سرعام کے اینکرپرسن اقرار الحسن کی ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف اسلم راؤ سے گفتگو کی گئی جس میں انہوں نے بدعنوان افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی یقین دہانی کروائی۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ اے وی ایل سی میں ایسے عناصر کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں